پنجاب حکومت چار ماہ کا قلیل عرصہ گزر جانے کے باوجود صوبے کی کالعدم

تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر سکا

پیر 22 اپریل 2019 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) پنجاب حکومت چار ماہ کا قلیل عرصہ گزر جانے کے باوجود صوبے کی کالعدم تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر سکا۔

(جاری ہے)

فیصلے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے مدارس، سکولز، ڈسپنسریاں اور ایمبولیسوں سمیت دیگر فلاحی اثاثوں اور ان کے ملازمین کو پنجاب حکومت نے چلانا تھا۔ جس میں ناکامی کی وجہ سے ان اداروں کے 15 ہزار سے زائد ورکرز گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، بے یارو مددگارپڑے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لئے 2 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی تھی لیکن اب تک یہ بجٹ جاری نہیں کیا جا سکا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں