لاہور ، پنجاب بار کونسل کاجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف قرار داد سے لاتعلقی کا اظہار

پیر 22 اپریل 2019 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) پنجاب بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف قرار داد سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل شاہنواز اسماعیل گجر کی طرف سے وضاحتی اعلامیہ جاری اعلامیہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کا ایگزیکٹو کمیٹی کی قرار داد سے کوئی تعلق نہیں پنجاب بار کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کوئی قرار داد منظور نہیں کی اور پنجاب بار کے جنرل ہائوس اجلاس میں ایسی کوئی قرار داد نہیں آئی، اعلامیہ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی ایک ذیلی کمیٹی ہے، اس کا ذاتی نقطہ نظر پنجاب بار کا نقطہ نظر نہیں، وائس چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ۔

(جاری ہے)

اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، نظام عدل کو مزید مضبوط ہونا چاہیے آزاد عدلیہ کا وجود ملک کی بقاء اور سالمیت کا ضامن ہے، اعلامیہ وکلاء اور عدلیہ نظام عدل کا بنیادی رکن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں