لاہور،اینٹی کرپشن کی جانب سے ایل ڈی ای اے انسپکٹر کے خلاف دوبارہ انکوائری شروع کرنے کے معاملے پر نوٹس جاری

پیر 22 اپریل 2019 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کی جانب سے ایل ڈی ای اے انسپکٹر کے خلاف دوبارہ انکوائری شروع کرنے کے معاملے پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے انسپکٹر شاہد نذیر کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنے خلاف انکوائری دوبارہ شروع کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ 2008 میں کرپشن کے الزمات پر اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کی اور الزامات ثابت نہ ہونے پر بری کردیا. وکیل نے حیرت کا اظہار کیا کہ 11 برس بعد بعد اینٹی کرپشن نے غیر قانونی طور پر دوبارہ انہیں الزامات میں انکوائری شروع کر دی ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اینٹی کرپشن کی انکوائری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں