بچوں کی سیر و تفریح کے پیش نظر لاہور چڑیا گھر اور لاہور سفاری پارک کوعالمی معیار کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے، محمد سبطین خان

پیر 22 اپریل 2019 23:30

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) عوام اور بچوں کی سیر و تفریح کے پیش نظر لاہور چڑیا گھر اور لاہور سفاری پارک کو انٹر نیشنل سٹینڈ رڈ کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے۔ صوبائی وزیر جنگلات وائلڈ لائف و فشریز محمد سبطین خان نے لاہور چڑیا گھر میں ہاتھی کی دستیابی بارے محکمہ وائلڈلائف کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ بچوں کی تفریح کے پیش نظر ہاتھی کی لاہور چڑیا گھر میں دستیابی کے لیے فوری اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

سر پلس جانوروںکی فروخت کے سلسلے میں صاف شفاف نظام کے تحت با قاعدہ نیلامی کا نظام اپنایا جائے گا۔ غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے تماموسائل بروئے کار لاتے ہوئے سخت اقدامات کرر ہے ہیں۔ غیر قانونی شکار کی روک تھام کے سلسلے میں جرمانوں کی شرح کو بھی بڑھایا جائے گا یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحفہ میں دیے گئے شیر اور ٹائیگررز کی لاہور چڑیا گھر میں منتقلی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران کہی۔ وہ لاہور چڑیا گھر میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک تھے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والے شیر اور ٹائیگرز کو لاہور چڑیا گھر میں منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ان کی بہتر ین افزائش کے سلسلے میں اقدامات کیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں