پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو بڑھانے کا معاملہ

مختلف شعبہ جات سی7افسران کمیونیکیشن سکلز اور پروگرام مینجمنٹ ٹریننگ کورسز کیلئے منتخب ٹریننگ پروگرامز کا مقصد افسران کو محدود وسائل میں موثر کارگردگی دکھانے کے قابل بنانا ہے‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی قوانین اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایسے کورسز انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں‘کیپٹن (ر) محمد عثمان

پیر 22 اپریل 2019 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمدعثمان نے ادارے کے افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سی7افسران کو ٹریننگ کورسز کیلئے منتخب کر لیا ہے۔مختلف شعبوں کے افسران کو کمیونیکیشن سکلز اور پروگرام مینجمنٹ ٹریننگ کورسسز پر بھیجا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے مزید افسران کو ٹریننگ کورسزپر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نی7افسران کو ٹریننگ کورسز کیلئے منتخب کیا ہے۔منتخب شدہ افسران کا ٹیکنیکل ،آپریشنز، ایڈمن اور پی آر ونگ سے انتخاب کیا گیا ہے۔ان شعبوں کے افسران کو کمیونیکیشن سکلز اور پروگرام مینجمنٹ ٹریننگ کورسز پر بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ٹریننگ پروگرامز کا مقصد افسران کو محدود وسائل میں موثر کارگردگی دکھانے کے قابل بنانا ہے۔

ٹریننگ پروگرامزافسران و ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحتوں میں جدت اور مہارت میں اضافہ کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ونگزکے افسران و ملازمین کومختلف ٹریننگ کورسز پر بھیجا جا چکا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا کہ قوانین اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایسے کورسز انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔کسی بھی ادارے کی بہتر اور مثالی کارکردگی کیلئے افسران کا تربیت یافتہ ہونا ناگزیر ہو تا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں