واسا کے سرکل افسران و ٹیکنیکل سٹاف کو رمضان المبارک میں سحر وافطارکے وقت بلا تعطل صاف پانی کی فراہمی کی ہدایت

پیر 22 اپریل 2019 23:37

لاہور۔22 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) واٹر اینڈ سینٹیش ایجنسی (واسا)کے مینجنگ ڈائریکٹر سید زاہد عزیز نے شہر بھر میں واسا کے سرکل افسران و ٹیکنیکل سٹاف کو آئندہ رمضان المبارک میں سحر وافطارکے وقت پانی بروقت ،ْ اور بلا تعطل صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ واسا کی جانب سے تمام افسران کو ایس او پیز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واسا کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ زندہ دلان لاہور کو سحر و افطار میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میں 625ٹیوب ویلز کی مرمت کر کے فعال بنایا جارہاہے تاکہ شہریوں کو بروقت پانی کی سہولت میسر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مشینری کو بروئے کار لایا جا رہاہے اور فلٹریشن پلانٹس ،ْ جنریٹرز سمیت دیگر مشینری کو فعال بنا دیا گیا۔ علاوہ ازیں شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر واسا عملہ کو متحرک رہنے کاپابند کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں بجلی کے شارٹ فال کی صورت میں واٹر ٹینک کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں