خواجہ خاور رشید لائنز کلب انٹرنیشنل کے وائس ڈسٹرکٹ گورنر منتخب

پیر 22 اپریل 2019 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) فائونڈرز گروپ کے لیڈر اور ایوان صنعت و تجارت لاہور کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں لائنز کلب انٹرنیشنل کا وائس ڈسٹرکٹ گورنر منتخب کرلیا گیا ہے۔ خواجہ خاور رشید نامور تاجر رہنما اور سوشل ویلفیئرکے کاموں میں بھی پیش پیش ہیں۔ لائنز کلب انٹرنیشنل کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنی تقرری پر لائنز کلب انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لائنز کلب انٹرنیشنل کی تاریخ سو سال سے زائد پر محیط ہے اور اس ادارے نے ساری دنیا میں انسانی خدمت کے نئے باب رقم کیے ہیں۔ انہوں نے نے کہا کہ ان کے پیشروئوں جو روایات قائم کی ہیں انہیں برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لائنز انٹرنیشنل کلب کی جانب سے نابینا افراد کے لیے خدمات سرانجام دینے کا اعلان ہیلن کیلر نے 1925میں انٹرنیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا اور تب سے یہ سلسلہ آگے ہی بڑھتا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں