وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کاسینئر رجسٹرارز کی ترقیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

پی ایم ڈی سی کی نئی پالیسی کا اطلاق پالیسی کے آنے کے بعد بھرتی ہونے والے سینئر رجسٹرارز پر ہو گا‘صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد

منگل 23 اپریل 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سینئر رجسٹرارز کی ترقیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔سینئر رجسٹرارز کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی نئی پالیسی کی روشنی میں ترقیوں کے حوالے سے محکمہ صحت میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری میاں شکیل و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ پی ایم ڈی سی کی نئی پالیسی آنے سے پہلے محکمہ صحت میں فرائض سر انجام دینے والے سینئر رجسٹرارز کو پرانے طریقہ کار کے مطابق ترقیاں دی جا رہی ہیں-محکمہ فوری طور پر سینئر رجسٹرارز کی ترقیوں کے لئے ورکنگ پیپر تیار کری-صوبائی وزیر نے کہاکہ پی ایم ڈی سی کی نئی پالیسی کا اطلاق پالیسی کے آنے کے بعد بھرتی ہونے والے سینئر رجسٹرارز پر ہو گا- تحریک انصاف کی حکومت نے شعبہ صحت میں پہلی بار ڈاکٹروں کی بھرتی اور ریکارڈ ترقیاں دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں