ْوزیر اعظم عمران خان کی دانشمندانہ قیادت کی وجہ سے ملک آگے بڑھ رہا ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 23 اپریل 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ملکی اداروں کو گروی رکھ کر قرض لیا تحریک انصاف کولولی لنگڑی معیشت وراثت میں ملی، آٹھ ماہ میں کارکردگی مانگنے والے کو پہلے اپنے ادوار کی کارکردگی بتائیں، وزیر اعظم عمران خان کی دانشمندانہ قیادت کی وجہ سے ملک استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جو ملک کے ساتھ کیا ایسا کوئی دشمن بھی نہیں کر سکا عوام دونوں جماعتوں کے منافقانہ رویہ سے بخوبی آگاہ ہیں۔ کرپٹ لوگوں کو سزائیں دینا وقت کی اہم ضرورت ہے دونوں جماعتیں ابھی بھی ایک مافیا کے طور پر ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ اُن کی کرپشن کی دولت بچ سکے لیکن تحریک انصاف عوام سے کرپشن کے خلاف لئے ہوئے مینڈیٹ پر عملدرآمد کرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں