الحمراء میں ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کی زیر صدارت اہم اجلاس

ْاجلاس میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی کلاسیز کے اوقات کار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

منگل 23 اپریل 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان کی زیر صدارت اہم امور کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں فنکاروں ،دستکاروں،سازندوں، گلوکاروں اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افراد کے کوائف جمع کرکے ڈائریکٹری ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔الحمراء آرٹس کونسل کی 70سالہ تاریخ مرتب کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں’’ آواز لاہور‘‘ کے نام سے نئی سریلی آواز یں تلاش کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ ’’آواز لاہور‘‘ کے تحت نوجوان گلوکاروں میں موسیقی کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گلوکاروں کو انعامات دیئے جائیں گے۔اجلاس میں رمضان المبارک میں محفل سماع،محفل نعت و دیگر روحانی پروگرامز کو مذہبی عقیدت واخترام سے منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے اجلاس میں بتایا کہ الحمراء میں فنون لطیفہ کے فروغ کیلئے کوششیں کردی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ادب وثقافت کی خدمت کیلئے تمام دسیتاب وسائل بھر پور طریقے سے برؤکار لا رہے ہیں۔اجلاس میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں ہونے والی کلا سیز کا دورانیہ 2گھنٹوں سے بڑھا کر 3گھنٹے کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں فوٹو گرافی کی کلاسیز شروع کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ واضح رہے رواں ہفتے الحمراء میں25اپریل 2019ء کو’’ الحمراء لائیو --‘‘منعقد کیا جائے گا جبکہ 26اپریل2019کو نامور آرٹسٹ قدوس مراز 15ویں ینگ آرٹسٹ نمائش کے مصوروں سے گفتگو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں