25ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ

منگل 23 اپریل 2019 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) 25ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شامل افسران نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی نے شرکا کو پنجاب پولیس کے آپریشنل طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی ۔سینئرمینجمنٹ کورس میں شامل 23افسران کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے پولیس کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں پر عمل پیرا ہے ۔ڈولفن فورس ، ایس پی یو ، اینٹی رائٹ سمیت دیگر سپیشلائزڈ یونٹس کے ذریعے پنجاب پولیس کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔صوبے کے تمام اضلاع میں قائم پولیس خدمت مراکزشہریوں کو ایک ہی چھت تلی14سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے شرکا کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

پولیس کی بروقت اور موثر کاروائیوں کی بدولت صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں 86فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔پنجاب میں کالعدم تنظیموں کی تمام سرگرمیوں بالخصوص چندہ اکٹھا کرنے پرپابندی کو سختی سے یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے ۔کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی کمین گاہوں کو پولیس کی کامیاب حکمت عملی سے ختم کردیا گیا ہے ۔

پنجاب فارنزک سائنس لیبارٹری دیگر صوبوں کی پولیس فورسز کو سنگین جرائم کی تفتیش میں معاونت فراہم کررہی ہے۔انٹرنل اکانٹیبلیٹی سسٹم کے تحت کرپشن ،بد عنوانی اور اختیارات سے تجاوزکرنے والوں کیلئے سزواجزا کا سخت سسٹم رائج ہے۔پولیس کے ٹریننگ نصاب میں انویسٹی گیشن ، جدید پولیسنگ اور پبلک ڈیلنگ سے متعلق نئے ماڈیولز شامل کئے گئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں