ْ نیب نے عبدالعلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی،خط وزارت داخلہ کو ارسال

منگل 23 اپریل 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں، علیم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ خیال رہے کہ چھ فروری کو نیب نے پی ٹی آئی رہنما اور اس وقت کے صوبائی وزیر علیم خان کو نیب آفس میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں