پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیوں کے طریق کار کیخلاف دائر درخواست پر کوٹہ کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

منگل 23 اپریل 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیوں کے طریق کار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کوٹہ کے خلاف حکم امتناعی میںآج ( بدھ) تک توسیع کر تے ہوئے فریقین کے وکلا کو مزید دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیاں مخصوص کوٹہ کے تحت نہیں کی جا سکتیں ۔پنجاب حکومت نے پنجاب پبلک سروس کمشن کے لیے 9 مخصوص نشستیں جنوبی پنجاب کے لیے مختص کی ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیوں کے لیے مخصوص کوٹہ 2013 میں ختم ہو گیا تھا۔آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت مخصوص نشستوں پر بھرتیوں کا قانون ختم ہو چکا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت پنجاب پبلک سروس کمشن میں پسماندہ علاقوں کے لیے مختص 9 مخصوص نشستیں کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں