سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی پر فل بنچ کی تشکیل کیخلاف دائر درخواست پر عائد اعتراض پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

منگل 23 اپریل 2019 15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی پر فل بنچ کی تشکیل کیخلاف دائر درخواست پر عائد اعتراض پر سماعت درخواست گزار کے وکیل کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے بغیر کارروائی 6 مئی تک ملتوی کردی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد نے سانحہ ماڈل ٹائون کی متاثرہ بچی بسمہ امجد کی متفرق درخواست پر سماعت کی تاہم درخواست گزار وکیل مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت 6مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔.رجسٹرار آفس نے فل بنچ کی تشکیل چیلنج کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض عائد کررکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں