پہلی بار طاقت ور طبقے کا بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے، اعجاز احمد چودھری

منگل 23 اپریل 2019 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار طاقت ور طبقے کا بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان حالات کے پیش نظر جو اقدامات کر ر ہے ہیں اس کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے ، وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ جو وزیر کام نہیں کر ے گا وہ وزارت کا حصہ نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی آفس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے ملاقات کے لئے آئے ہوئے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو معاشی چیلنجز ورثے میںملے ہیں، ملک جلد بہتری کی طرف گامزن ہو گا اور عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اربوں ڈالرز کے قرضے چھوڑ کر گئی، اسد عمر سے پہلے بھی تمام وزرائے خزانہ آئی ایم ایف کے پاس گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں