پنجاب حکومت کا حالیہ بارشوںاور ژالہ باری سے متاثر ہونیوالے کسانوں کو مالی امداد کا اعلان

حکومت نے نقصان کا سروے شروع کر دیا ہے ،رپورٹ آنے کے بعد امداد فراہم کر دی جائیگی‘ صوبائی وزیر کی ایوان میں یقین دہانی

منگل 23 اپریل 2019 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پنجاب حکومت نے حالیہ بارشوںاور ژالہ باری سے متاثر ہونے والی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے کسانوں کو مالی امداد دینے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے شدید متاثر ہوئے ہیں او رحکومت نے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا سروے شروع کر دیا ہے ۔ اس سروے کی رپورٹ آنے کے بعد کسانوں کو امداد فراہم کر دی جائے گی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس حوالے سے رپورٹ ایوان میں بھی پیش کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں