گرانفروشی پر 27 افراد گرفتار،جرمانے عائد

منگل 23 اپریل 2019 18:49

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈی سی لاہور کی ہدایت کے بعد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشوں کیخلاف بھرپورکریک ڈائون کیا۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشی پر 27 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے اور27 افراد کو حراست میں لے لیا اور04 دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ 98000 روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں