طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

منگل 23 اپریل 2019 19:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نیپیئر روڈ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ جیا بگا‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹرمیڈیٹ کالج‘ H بلاک‘ ماڈل ٹائون‘ لاہور‘ گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی سکول‘ آر بلاک‘ ماڈل ٹائون‘ لاہور ‘گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ لاہور کینٹ‘ گورنمنٹ ملت گرلز ہائی سکول‘ مغلپورہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد822 تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں