لاہور، ڈولفن فورس کی ایل ڈی اے فلیٹس میں کارروائی

گن پوائنٹ پر راہزنی کی وارداتیں کرنیو الے چار ارکان گرفتار، 2 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل فون اور 1 پستول برآمد

منگل 23 اپریل 2019 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ایل ڈی اے فلیٹس میں کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر راہزنی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں، 4 موبائل فون اور 1 پستول قبضہ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان جن میں اکاش، نکیل اور دیگر شامل ہیں ایل ڈی اے فلیٹ کی سنسان گلیوں اور اندھیری جگوں پر ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹتے تھے۔

چاروں ملزمان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ملزمان ایل ڈی اے فلیٹس میں واردات میں مصروف تھے کہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو دیکھتے ہوئے گلیوں میں بھاگ گئے لیکن اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کرتے انہیں رائونڈ اپ کیا اور گرفتار کر کے تھانہ فیصل ٹائون کے حوالے کر دیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں