مانگے تانگے کے وزیروں اور مشیروں سے تبدیلی نہیںآئے گی : اورنگزیب برکی

منگل 23 اپریل 2019 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے کہا ہے کہ ناقص کارکردگی سے عمران خان کی نااہلی ثابت ہوگئی۔ مانگے تانگے کے وزیروں اور مشیروں سے تبدیلی نہیں آئیگی۔ وفاقی کابینہ کی تبدیلی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ملکی سیاسی معاشی و اقتصادی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی نااہلی اور ناکامی کو چھپانے کیلئے عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔

کابینہ میں ردو بدل وزراء کی ناکامی پر وزیراعظم کو خود بھی استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کسی صورت ختم نہیں کرنے دینگے۔ صدارتی نظام آمروں کی علامت اسے بحال نہیں ہونے دینگے۔ صدارتی نظام پہلے بھی ناکام ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے اقدامات اور ناپختہ سوچ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں اور نہ ہی ہم اسکے متحمل ہوسکتے ہیں بہتر ہوگا حکمران ہوش کے ناخن لیں۔

آئین قانون جمہوریت سمیت ملکی سالمیت کو دائو پر لگانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا آئی ایم ایف سے عوام کش معاہدہ حکومتی نااہلی اور 6 سو ارب کے نئے ٹیکس لگانے پر حکومتی آمادگی تشویشناک ہے۔ صرف اسد عمر نہیں ملکی اقتصادی معاشی بدحالی کے عمران خود بھی ذمہ دار ہیں۔ حکمرانوں کی نااہلی نے معیشت ڈبو دی۔ ملک میں جس کی لاٹھی اسی کی بھینس کا قانون راج ہے۔

اسد عمر کی تبدیلی سے ثابت ہوگیا حکمران معیشت سنبھال نہیں سکے۔ عمران سمیت وفاقی وزراء قوم کو جھوٹے خواب دکھاتے رہے۔ مہنگا?ی نے کمر توڑ دی بہتر تو یہ تھا کہ وزیرخزانہ کے بعد وزیراعظم خود بھی گھر چلے جاتے۔ حکمرانوں نے سیاسی مفادات کیلئے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔ حکومتی ٹیم کی صلاحیت اب بھی سوالیہ نشان ہے۔ روپے کی قدر میں کمی نے عوام کو شدید متاثر کیا ملک کو معاشی تباہی اور بربادی کاشکار کرنے والے آسانی سے چلتے بنے غلط معاشی پالیسیوں کا حکومت کو 9 ماہ بعد پتہ چلا۔

آج حکمران قرض لیکر بھی معیشت بحال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ خسارہ کم ہونے کے حکومتی دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔ آٹھ ماہ میں قوم کنگال وزراء خوشحال ہوئے۔ ملکی قرضہ روزانہ 16 ارب روپے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کو آج سب سے زیادہ خود اپنی نااہلی سے خطرہ ہے۔ نیب اور حکومت کا ملکر اپوزیشن کے ساتھ کھیل کھیلنا پوری قوم کے سامنے بینقاب ہوچکا ہے۔ جھوٹے بے بنیاد دعوے اور الزامات مسائل کا حل نہیں۔ پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کریگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں