مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے عوام کی مشکلات بڑھانے والے اپنا قبلہ درست کر لیںورنہ قانون حرکت میں آئے گا

ماہ مقدس میںناداروں اور غریبوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ؔ پنجاب حکومت نے ترازو فیس کا خاتمہ کر دیا،ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو جیل بھیجیں گے : میاں اسلم اقبال

منگل 23 اپریل 2019 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرکے عوام کی مشکلات بڑھانے والے اپنا قبلہ درست کر لیںورنہ قانون حرکت میں آئے گا۔ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے کے خلاف بلاامتیاز سخت ایکشن ہو گا۔صوبائی وزیر نے آج اپنے آفس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے اور اس ماہ مقدس میںناداروں اور غریبوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان اور مقررہ کردہ نرخوں سے زائدپر فروخت کسی صورت برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

اگر کسی نے منصوعی مہنگائی پیدا کرکے غریب عوام کااستحصال کرنے کی کوشش کی تو اسے کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترازو فیس کا خاتمہ کر دیا ہے جس سے لاکھوں چھوٹے دکانداروں کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دکاندار اپنے اوزان پیمائش کے پیمانے بھی درست رکھیں ۔ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو جیل بھیجیں گے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے متحرک انداز میں کام کریں۔کسی بھی قسم کی سستی اور کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اوراشیائے ضروریہ کے معیار اور نرخوں پر کڑی نگاہ رکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں