اپوز یشن کی تمام ڈرامے بازیاں فلا پ ہو چکی ہیں : ڈاکٹر شاہد صد یق

وزیراعظم کے کامیا ب ایرانی دورے پر اپوز یشن ممبران بو کھلاہٹ کا شکار نظر آ تے ہے

منگل 23 اپریل 2019 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوز یشن کا شوروغا فضو ل ہے وزیراعظم عمران خان کے کامیا ب ایرانی دورے پر اپوز یشن ممبران بو کھلاہٹ کا شکار نظر آ تے ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی د فعہ بین القوامی برادری میں گرین پا سپور ٹ کواہمیت حا صل ہو رہی ہے جس کا کریڈ ٹ عمران خان کو جا تا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے چیئرمین سیکر ٹر یٹ میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کر پشن کیسو ں کاسامنا کر نے والے عمران خان پر تنقید کررہے ہیں سبحان اللہ ۔عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ زرداری اور نوازشریف کی کر پشن پکڑیں گے تو یہ شور مچا ئیں گے اور جمہور یت کوخطرہ قرار دینگے آ ج عمران خان کی تمام با تیں سچ ثا بت ہو رہی ہیں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن صبر کا دامن نہ چھوڑے اور پا نچ سا ل انتظار کرے اپوز یشن کی تمام ڈرامے بازیاں فلا پ ہو چکی ہیں ان شا ء اللہ حکومت پا نچ سا ل مکمل کرے گی۔کر پشن اور کر پٹ ما فیا سے ہمیشہ کیلئے پاکستان کو نجا ت دلا ئی جا ئے گی تحریک انصا ف کی حکومت عوامی مسا ئل تر جیح بنیادو ں پرحل کررہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں