وزیر اعظم عمران خان کا غریبوں کو چھت دینے کا عزم قابل ستائش ہے،حافظ عمار یاسر

ٌملک کو ریاست مدینہ کے ماڈل پر چلا کر ہی مثالی بنایا جا سکتا ہے : صوبائی وزیر برائے معدنیات

منگل 23 اپریل 2019 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا غریبوں کو چھت دینے کا عزم قابل ستائش ہے۔ ملک کو ریاست مدینہ کے ماڈل پر چلا کر ہی مثالی بنایا جا سکتا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت لاکھوں بے گھر افراد کو چھت مل جائیگی۔ عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے غریب اور پسماندہ علاقوں کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

ن خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر نے آج اپنے دفتر میں کے لیبرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے تحت مزدوروں کے لئے سٹیٹ آف دا آرٹ ہاؤسنگ کالونیوں کی تجویز بھی اسی سلسلے کی کڑی ہی- موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ سابق کرپٹ حکومت نے پاکستان کو اربوں روپوں کا مقروض بنا کر کھوکھلا کر دیا ہے۔ آج شفافیت کے دعویداروں نے اپنی حکومت میں قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں- پنجاب کی تمام مائنز پر فرائض سر انجام دینے والے مزدورں کی فلاح و بہبود کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں- تمام مائنز پر فرائض سر انجام دینے والے مزدوروں کو مزدور ہونے پر فخر ہونا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں