لاہور،صاف پانی کے ضیاع کو روکنے کے حوالے سے واٹر کنزرویٹو کمیٹی کا اجلاس

کمیونٹی کی شمولیت سے ہی پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ڈی سی لاہور

منگل 23 اپریل 2019 23:06

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) شہر بھر میں صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ،ڈی سی لاہور نے واسا کے ساتھ مل کر فریش واٹر کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ،منگل کے روز ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت واٹر کنزرویٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنرزاور واسا کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ سروس اسٹیشنز پر ری سائکلینگ پلانٹس لگانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں‘انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ عملدرآمد نہ کرنے والے سروس اسٹیشن کو سیل کر دیں۔انہوں نے تمام انڈسٹریل یونٹس میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب اور کوآپریٹو اور ایل ڈی اے کی سوسائٹیز میں پانی کو ضائع ہونے سے بچائو کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عوام الناس میں پانی سے بچائو کیلئے آگاہی مہم چلانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ڈی سی نے کہا کہ کمیونٹی کی شمولیت سے ہی پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے میڈیا کو حصہ بنایا جائے گااورسکولوں و کالجوںمیں بھر پور مہم چلانے کے ساتھ ساتھ سیمینار کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس میں مساجد میں وضو کے پانی کو پودوں کے استعمال جیسے منصوبہ پر غور بھی کیا گیا ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنر زکو واسا کے ساتھ ملکر اتحصیل کی سطح پرمنصوبہ کیلئے جگہوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں