اقبال ٹائون ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

ڈکیت و چور گینگ گرفتار،ایک لاکھ50 ہزار روپے مالیت کی ریکوری کی

منگل 23 اپریل 2019 23:07

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز محمد وقاص نذیر کی ہدایت پراقبال ٹائون ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے، ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن کی زیرِنگرانی اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث61ملزمان گرفتار کر لئے، تفصیل کے مطابق ڈکیت و چور گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 50 ہزارروپے مالیت کی ریکوری کی گئی جبکہ ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران5ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سی3پسٹلز،2 بندوقیں اور گولیاںبرآمدکی گئیں، اسی طرح منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی33 کلو گرام سے زائدچرس، 2 کلو سے زائد افیون،10 کلو بھنگ اور68 بوتلیں شراب برآمد کی گئی جبکہ چوری، امانت میں خٰیانت،دھوکہ دہی،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب10اشتہاری مجرمان کوگرفتارکیاگیا، اسی طرح قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 5 ملزمان کو گرفتار کر کے دائو پر لگی 54 ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی جبکہ پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، کرایہ داری،گداگری اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر15 ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں