لاہور پریس کلب میں دوسری سالانہ عالمی حسن قراء ت کانفرنس کا اہتمام

منگل 23 اپریل 2019 23:29

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) لاہور پریس کلب میں معزز ممبران اور ان کے اہل خانہ کیلئے دوسری سالانہ عالمی حسن قراء ت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، محفل حسن قراء ت میں لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدرذوالفقارعلی مہتو، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ، قراء حضرات اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی نمایاںشخصیات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،اس موقع پر دنیا کے معروف قراء حضرات قاری عبدالغفار مکاوی(مصر)، قاری نصرا لطاروطی(مصر)، قاری ذیشان اور قاری شمس الحق نے اپنے مخصوص اندازمیں تلاوت قرآن پاک سے حاضرین محفل کے دل موہ لئے، محفل حسن قراء ت کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ تھے جنھوںنے بہترین تلاوت قرآن پاک سے حاضرین محفل پر سحر طاری کردیا، محفل پاک میں پیرزادہ علی احمد صابر، علامہ نعیم جاوید نوری، قاری عنائیت اللہ سیالوی، قاری زین العابدین، قاری حنیف فریدی،محمد علی نقشبندی، آغا ناصر اور الحاج محمد اشفاق نے بھی خصوصی شرکت کی،محفل پاک کے اختتام پر لاہورپریس کلب کے قائم مقام صدر ذوالفقار علی مہتونے معززمہمانوںکو یادگاری شیلڈزپیش کیں اور شاندارمحفل پاک کے انعقاد پر ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں