سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے ارکان کا نیشنل سکول آف پالیسی سٹڈیزکی عمارت کا معائنہ

منگل 23 اپریل 2019 23:29

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے لیے بنائی گئی سپیشل کمیٹی آف ایکسپرٹس کے ارکان نے نیشنل سکول آف پالیسی سٹڈیز، سابق ایڈمنسٹریٹر سٹاف کالج کی عمارت کا معائنہ کیااور ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹراقبال چوہان،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ناظم ایاز اور ایڈمن آفیسر فتح خان کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یہ بات نوٹ کی گئی کہ یہ سپیشل پریمسس بہتر حالت میں ہے اور اس کی موزوں دیکھ بھال کی جارہی ہے تاہم مرکزی عمارت کی سامنے والی دیوار، لائبریری کی عقبی دیوار اور ہوسٹل کی سامنے والی دیوار پر نمی اور سیپیج کے اثرات ہیں، حکام کو ہدایت کی گئی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اس تاریخی عمارت کی حفاظت اور اسے آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں