نیشنل کالج آف آرٹس اور ایل ڈی اے کی مشترکہ ٹیم کا لبرٹی مارکیٹ کا دورہ ‘ اربن ری جنریشن پر عمل درآمد شروع

منگل 23 اپریل 2019 23:29

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) گلبرگ کو شہر کے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے طور پر ترقی دینے کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ماہرین تعمیرات اور مقامی تاجروں کا تعاون حاصل کرے گی ،اس سلسلے میںنیشنل کالج آف آرٹس کے پرنسپل پروفیسرڈاکٹر مرتضی جعفری نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی درخواست پر کالج کے سینئر طلبہ پر مشتمل ایک ٹیم نامزد کر دی ہے جو گلبرگ کی کمرشل اور کثیر المنزلہ عمارتوں کی ظاہری حالت بہتر بنانے کے علاوہ ان عمارتوں اور ان کے اردگرد علاقے کی صفائی ‘ خوبصورتی اور اس کی عمومی حالت بہتر بنانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے ٹاؤن پلاننگ ونگ اور نیشنل کالج آف آرٹس کے طلباء پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے گلبرگ کے علاقے کی اربن ری جنریشن کے لیے لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹروںمعظم رشید اور شکیل انجم منہاس بھی اس ٹیم کے ہمراہ تھی- افسران اور ٹیم نے لبرٹی مارکیٹ ‘ مین مارکیٹ ‘ ایم ایم عالم روڈ اور غالب مارکیٹ گلبرگ کے تاجروںسے ملاقات کی اور انہیں اس مقصد کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں