لاہور ، معروف دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ کے مہتمم میاں محمد عفان کی زیرصدارت اہم اجلاس

نئے تعلیمی سال میں نصاب کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور کیئر کونسلنگ کے اہم کورسز کے حوالے سے مشاورت

منگل 23 اپریل 2019 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ فتحیہ کے مہتمم میاں محمد عفان کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے تعلیمی سال میں نصاب کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور کیئر کونسلنگ کے اہم کورسز کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد عفان نے کہاکہ طلبہ کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایسے کورسز بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں اس سے طلبہ کو مستقبل کی پلاننگ اور اہمیت سے آگاہی اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آسانیاں پیداہوںگی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی بہت ضروری ہے اس سے معاشرہ میں مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں اسلاف کے مہنج اعتدال سے وابستہ رہنے والاعالم دین کی بہترانداز میں خدمت کرسکتاہے اورمعاشرے میں نفرتیں کم کرنے اوربھائی چارے کوفروغ دینے میں معاون بنتاہے ۔اجلاس میںمدینہ منورہ سے تشریف لانے والے مولاناقاری عبدالمالک ، جامعہ کے ناظم تعلیمات ،کوالٹی منیجر اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں