وزیر اعظم کا غریبوں کو چھت دینے کا عزم قابل ستائش ہے،حافظ عمار یاسر

مزدور وں کی فلاح و بہبود کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں،صوبائی وزیر

منگل 23 اپریل 2019 23:45

لاہور۔23 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا غریبوں کو چھت دینے کا عزم قابل ستائش ہے، ملک کو ریاست مدینہ کے ماڈل پر چلا کر ہی مثالی بنایا جا سکتا ہے،نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت لاکھوں بے گھر افراد کو چھت مل جائے گی، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں لیبرز وفد سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے تحت مزدوروں کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہاؤسنگ کالونیوں کی تجویز بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پنجاب کی تمام مائنز پر فرائض سر انجام دینیوالے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں