۳’’پنجاب میں ویمن ڈے کیئر سنٹرز کا قیام ملازمت پیشہ خواتین کے لئے نہایت بہتر اقدام ہے ، آشفہ ریاض فتیانہ

منگل 23 اپریل 2019 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حنیفاں بیگم گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن، مصطفی آباد، قصور میں، 23اپریل بروز منگل کوڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ مس آشفہ ریاض فتیانہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جن کے ساتھ ارم بخاری اور محکمہ کے تمام دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مس آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا کہ پنجاب میں ویمن ڈے کیئر سنٹرز کا قیام ملازمت پیشہ خواتین کے لئے نہایت بہتر اقدام ہے ،جہاں ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کے لئے گھر جیسی بہتر نگہداشت کا ماحول مہیا کیا جا رہا ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں مردوں سے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

مزید براں ارم بخاری نے سامعین سے مخاطب ہو کر کہا کہ پنجاب میں اس وقت 85ڈے کیئر سنٹرز مکمل طور پر فنکشنل ہیں جبکہ 113 مزید درخواستوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈے کیئر سنٹرز کے لئے گرانٹس حاصل کرنے کے لئے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ سے نہایت آسانی کے ساتھ فارمز ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب بھر میں ڈے کیئر سنٹرز کی سہولیات میں روز بروز اضافہ کر رہے ہیں تاکہ ریاست بہتر انداز میں خواتین کو با اختیار بنانے میں کامیاب ہو سکی!۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں