کرپٹ لوگوں کو سزائیں دینا وقت کی ضرورت ہے 'ڈاکٹر شاہد صد یق

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت ور طبقے کا بے لاگ اور بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے

بدھ 24 اپریل 2019 12:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما و سا بق انچارج میڈ یا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے جو ملک کے ساتھ کیا ایسا کوئی دشمن بھی نہیں کر سکا عوام دونوں جماعتوں کے منافقانہ رویہ سے بخوبی آگاہ ہیں، کرپٹ لوگوں کو سزائیں دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بعض مخالفین اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے تحریک انصاف کی قیادت بارے منفی بیانات دے رہے ہیں مگر وہ کبھی بھی تحریک انصاف میں دراڑ نہیں ڈال سکتے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت تمام جماعت متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے لیڈر ہیں اور کسی بھی ٹیم ممبر کو تبدیل کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں تاہم مخالفین کی جانب سے پنجاب کی قیادت پر الزامات محض اپنی چوری اور کرپشن چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت ور طبقے کا بے لاگ اور بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے، وزیراعظم حالات کے پیش نظر جو اقدامات کر ر ہے ہیں اس کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے انہو ں نے کہاکہ دونوں جماعتیں ابھی بھی ایک مافیا کے طور پر ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ ان کی کرپشن کی دولت بچ سکے لیکن تحریک انصاف عوام سے کرپشن کے خلاف لئے ہوئے مینڈیٹ پر عملدرآمد کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں