پولیس اور خفیہ اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ،بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی مدد سے مشکوک افراد کی چیکنگ

بدھ 24 اپریل 2019 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق اقبال ٹائون ڈویژن نے مسلم ٹائون کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔ سرچ آپریشن میں ایس ڈی پی او مسلم ٹائون اور ایس ایچ او مسلم ٹائون سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس کے علاوہ خفیہ ادارے کے اہلکار بھی ہمراہ تھے ۔ بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی مدد سے مشکوک افراد کو چیک کیاگیا، سرچ آپریشن میں 04ہاسٹلز اور 90افراد کو چیک کیا گیا۔ایس ایچ او مسلم ٹائون نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر ہر وقت کوشاں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں