سیشن عدالت کا احاطہ ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا،

پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کے رشتہ دار آپس میں گتھم گتھا لڑکی کے رشتے داروں کے تشدد سے لڑکے کا والد بے ہوش ہوگیا،پولیس نے لڑکی اور لڑکے کو اپنی حفاظت میں عدالت سے بھجوا دیا

بدھ 24 اپریل 2019 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سیشن عدالت کا احاطہ ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا،پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتہ دار آپس میں گتھم گتھا ہو گئے ، لڑکی کے رشتے داروں کے تشدد سے لڑکے کا والد بے ہوش ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں پارٹیاں ایڈیشنل سیشن جج رائے نواز ماتھ کی عدالت میں پیش ہوئیں ۔

(جاری ہے)

پسند کی شادی کرنے والی لاہور کے علاقے مناواں کی رہائشی شازیہ نے عدالت میں لڑکے کے حق میں بیان دیا جس پر عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

شازیہ کے والدین نے حسن کے رشتے داروں کو احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا،لڑکی کے رشتے داروں کے تشدد سے لڑکے کا والد جاوید بے ہوش ہو گیا۔پولیس اہلکاروں نے لڑائی کرنے والی خواتین کو حراست میں لیکر تھانہ اسلامپورہ منتقل کر دیا جبکہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو اپنی حفاظت میں عدالت سے بھجوا دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں