لاہور آرٹس کونسل کل ’’الحمرا لائیو‘‘ کا انعقاد کرئے گی،نئی سریلی آوازیں تلاش کی جائے گی

الحمرا لایئوسے منتخب ہونے والے گلوکاروں کو ’’آواز لاہور‘‘ میں موقع دیا جائے گا‘ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل

بدھ 24 اپریل 2019 15:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ’’الحمرا لائیو‘‘ کا انعقاد آج بروز جمعرات 25اپریل کو سہ پہر 4;30بجے الحمرا لان میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہا کہ’’الحمرا لائیو‘‘ میں نئی سریلی آوازیں تلاش کی جائے گی،الحمرا لایئوسے منتحب ہونے والے گلوکاروں کو ’’آواز لاہور‘‘ میں موقع دیا جائے گا،’’آواز لاہور ‘‘ کے نام سے موسیقی کا مقابلہ منعقد ہوگا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان گلوکاروں کو نقد انعامات دئیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کی ترویج کو تحریک کی شکل دے دی گئی ہے،’’الحمرا لائیو‘‘ میں پرموسیقی کے شوقین نوجوان اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں گے،جس سے نوجوان گلوکاروں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی۔الحمرا لائیومیں الحمرا ان پلگڈ کے نوجوان گلوکار بھی اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں