سیکرٹری ماحولیات اسد الرحمن گیلانی کی وائس چیئرمین ایل ڈی اے سے ملاقات

کثیر المنزلہ عمارتوں کے لئے محکمہ ماحولیات کے این او سی کا اجراء آ سان بنایاجائے گا‘سیکرٹری ماحولیات پنجاب

بدھ 24 اپریل 2019 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سیکرٹری ماحولیات پنجاب اسد الرحمن گیلانی نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس موقع پر اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ وزیرا عظم پاکستان کے ویژن کے تحت لاہور میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ‘اس مقصد کے لئے تعمیراتی نقشوں کی منظوری اور محکمہ ماحولیات کی طرف سے این او سی کا اجراء آسان بنایا جائے گا اور پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہرٹائو ن میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لے کر اس زون میں عمارتوں کی تعمیر کے لئے سہولت پیدا کی جائے گی۔

ملاقات کے دوران کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے لئے لاہورڈ ویلپمنٹ اتھارٹی کے ون ونڈو سیل پر محکمہ ماحولیات کا کائونٹر قائم کرنے اور تعمیر کنندگان کی طرف سے جمع کروائے جانے والے واجبات وہاں قائم بینک کے ذریعے ہی وصول کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری ماحولیات کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے دفتری طریقہ کار آسان بنانے (Ease of Doing Business )کے حوالے سے کی جانے والی اصلاحات سے بھی آگاہ کیاگیا۔سیکرٹری ماحولیات نے وائس چیئرمین ایل ڈ ی اے کے ہمراہ ون ونڈو سیل کا دورہ بھی کیا اور شہریوں کی درخواستوں پر عمل در آمد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں