ایل ڈی اے افسروں کے تقرروتبادلے

بدھ 24 اپریل 2019 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز رانا عبدالشکور نے آٹھ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ علی نصرت اور عائشہ مطاہر کی خدمات ڈائریکٹر ریکوری کے سپرد کردی ہیں۔ اس کے علاوہ تقرری کے منتظر پانچ اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کو بھی مختلف اسامیوں پر تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر رؤف وائیں کو ڈائریکٹوریٹ آف ایل ڈی اے سٹی‘ محمد شاہ جمال کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ٹو‘ شیر احمد اعوان کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز‘ فاطمہ طاہر کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو اور زاہد عزیز کو ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں لگا دیا ہے جبکہ یہاں تعینات مس صدف کا تبادلہ کر انہیں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں