پی ٹی آئی کا 23 واں یوم تاسیس (آج) چیئرمین سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا

بدھ 24 اپریل 2019 15:45

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کا 23 واں یوم تاسیس آج چیئرمین سیکرٹریٹ جبکہ کل صبح 10 بجے کراچی شہداء ہال لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہو گا ،ْ انصاف لائرز فورم پنجاب کے صدر و معروف قانون دان جاوید اقبال مجید سندھو کے مطابق پی ٹی آئی کے یوم تاسیس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحسن ،ْ مرکزی ایڈیشنل جنرل سکیرٹری چودھری اعجاز احمد ،ْ صوبائی صدر عمر ڈار ،ْ حامد خان ،ْ صوبائی و قومی اسمبلی اراکین سمیت دیگر پارٹی کارکنان شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں