ضلعی انتظامیہ لاہور کا کوٹ لکھپت میں ایک گودام پر چھاپہ

ادویات کے سیمپل کو قبضہ میں لیکر لیبارٹری بھجوادیا گیااورگودام کو سیل کر دیا گیا

بدھ 24 اپریل 2019 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے کوٹ لکھپت میں ایک گودام پر چھاپہ مارا۔گودام میں زندگی بچانے والی ادویات پڑی تھیں۔ادویات کی ایکسپائری ڈیٹ، قیمتوں اور دیگر انفارمیشن کو تبدیل کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

اطلاع پر اے سی ماڈل ٹائون اور ڈرگ انسپکٹرز نے چھاپہ مارا۔ادویات کے سیمپل کو قبضہ میں لیکر لیبارٹری بھجوادیا گیااورگودام کو سیل کر دیا گیااورگودام کے ملازم توقیر کو گرفتار کر لیا گیا۔گودام مالک اور ملازم توقیر کے خلاف ا ستغاثہ تھانہ کوٹ لکھپت میں دے دیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کارروائی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں