لاہور سمیت پنجاب بھرمیں987ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق،1098زخمی

بدھ 24 اپریل 2019 17:44

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں987ٹریفک حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 1098زخمی ہو گئے ، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جبکہ448معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر طبی امداد فراہم کی جسکی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (65فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے،ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 424ڈرائیورز،کم عمرڈرائیور36مسافر521اور159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ250ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت259متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد110حادثات میں124متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ64حادثات میں68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں