اراکین اسمبلی زکوةٰ کو مستحقین تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ‘ شوکت علی لالیکا

زکوةٰ فنڈ کی تقسیم میں میرٹ کو برقرار رکھنا ضروری ہے تا کہ حق دار تک ا س کا حق درست طریقے سے پہنچایا جا سکے‘صوبائی وزیر

بدھ 24 اپریل 2019 19:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) صوبائی وزیر زکوةٰ و عشر شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی زکوةٰ کو مستحقین تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار اد کریں تا کہ زکوةٰ کی تقسیم کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے شوکت علی لا لیکا نے کہا کہ زکوةٰ فنڈ کی تقسیم میں میرٹ کو برقرار رکھنا ضروری ہے تا کہ حق دار تک ا س کا حق درست طریقے سے پہنچایا جا سکے۔

انہوںنے کہا کہ زکوةٰ کو شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچانے کیلئے مستحقین کی نشاندہی اور تصدیق کا عمل احسن طریقے سے مکمل کیا جائے۔ زکوةٰ ایک امانت ہے او ر اس امانت کو مستحقین تک پہنچانا ایک مذہبی فریضہ ہے ۔ شوکت لالیکا نے مزید کہا کہ رمضان المبارک سے قبل مستحقین تک زکوةٰ کی تقسیم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں