پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگی

بدھ 24 اپریل 2019 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب یکم مئی کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ پارٹی کے ایک اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نے کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین مرکزی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا23 ویں یوم تاسیس کے موقع پر قوم اور کارکنوں کو پارٹی کا آئین تحفے میں دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں