لاہور سیالکوٹ موٹروے پر اکنامک کوریڈور بنانے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا'شہباز اسلم

بدھ 24 اپریل 2019 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) سابق چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس شہباز اسلم نے حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر اکنامک کوریڈور بنانے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں750ایکڑ رقبے پر نیا انڈسٹریل زون بنانے اور اسے سپیشل اکنامک زون کا درجہ دینے سے صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے وزیر صنعت پنجاب کی جانب سے پنجاب میں سات نئے سپیشل انڈسٹریل زون بنانے کے جلدی منظوری کو خوش آئند قرار دیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں