لاہور ہائیکورٹ، سیشن عدالتوں میں زیر ٹرائل مقدمات کی بار بار منتقلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت فل بنچ نے مقدمات کی منتقلی کے اختیارات پر عدالتی معاون مقرر کر دیئے

بدھ 24 اپریل 2019 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ، سیشن عدالتوں میں زیر ٹرائل مقدمات کی بار بار منتقلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت فل بنچ نے مقدمات کی منتقلی کے اختیارات پر عدالتی معاون مقرر کر دیئے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے شہری نوید حسین کی درخواست پر سماعت کی فل بنچ نے اعظم نذیر تارڑ اور چود?ری عثمان نسیم ایڈووکیٹ کو عدالتی معاون مقرر کر دیا درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ سیشن عدالتوں میں بار بار مقدمات کا ٹرائل دوسرے ججوں کو منتقل کیا جا رہا ہے،ایک مقدمہ تو کم از کم 50 مرتبہ ایک جج سے دوسرے کو منتقل ہوا ہے،مقدمات کی بار بار منتقلی سے انصاف کا عمل بدترین تاخیر کا شکار ہو رہا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس۔

(جاری ہے)

دییے کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے، اس کا قانونی اصول طے کرنا پڑے گادیک?نا ہے کہ سیشن جج اور ہائیکورٹ کو مقدمات کی منتقلی کا کس حد تک ہے، عدالت نے عدالتی معاونین کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 526 اور 528 پر معاونت کرنے کی ہدایت کر دی عدالت نے درخواستوں پر مزید کارروائی 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں