پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے شریک ملزم منیر ضیا نے اپنے ذمے واجبات احتجاجی طور پر جمع کروانے کی پیشکش کر دی

بدھ 24 اپریل 2019 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کے شریک ملزم منیر ضیا نے اپنے ذمے واجبات احتجاجی طور پر جمع کروانے کی پیشکش کر دی. ہائیکورٹ نے اس پیشکش نیب سے رائے مانگ لی ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ منیر ضیاء کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی. سماعت کے دوران شریک ملزم مینار ضیا کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے پیشکش کی کہ ان کے موکل اپنے مبینہ واجبات کو احتجاجی طور جمع کرانے کیلئے تیار ہیں. دو رکنی بنچ کے استفسار پر نیب کے وکیل نشاندہی کی کہ قانون کے تحت احتجاجی طور پر رقم جمع کرانے کی کوئی شق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نیب کے وکیل نے بتایا کہ نیب قانون کے تحت اگر ملزم اپنے ذمے واجبات ادا کرنا چاہتے ہیں تو پلی بارگین کر لیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب سے احتجاجا واجبات جمع کرانے کے بارے میں رائے مانگ لی اور نیب کے وکیل کو اس بارے میں ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دیا ہی. دو رکنی بنچ نے منیر ضیاء کی عبوری ضمانت میں 8 مئی تک توسیع کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں