ڈی جی ماحولیات سیدہ مالکا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

ٖعدالت نے ڈی جی ماحولیات کو 3 ہفتوں کے اندر اندر فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

بدھ 24 اپریل 2019 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات سیدہ مالکا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر توہین عدالت کی درخواست پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیومین رائٹ سیل نے دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور شہر میں زہریلہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو 3 ہفتوں کے اندر اندر فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تاہم دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا،، لیکن داد رسی نہیں ہو رہی ہیڈی جی ماحولیات عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پرعدالت ڈی جی ماحولیات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے اورعدالت دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں