لاہور ہائیکورٹ کا کاروباری افراد کے حق میں بڑا فیصلہ

ٴْغیررجسٹرڈافراد سے سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کا ازخود اختیار غیرقانونی قرار دے دیا

بدھ 24 اپریل 2019 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے کاروباری افراد کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے غیررجسٹرڈافراد سے سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کا ازخود اختیار غیرقانونی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مختلف درخواستیں منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیاایف بی آر کو سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ازخود اختیار نہیں ہے، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ایف بی آر غیر رجسٹرڈ افراد سے سیلز ٹیکس کی وصولی نہیں کر سکتا،سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر پہلے غیر رجسٹرڈ افراد کو رجسٹرڈ کرے،درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا تھا ایف بی آر سیلز ٹیکس وصولی کیلئے غیرقانونی طور پرازخود اختیار استعمال کر رہا ہے،ایف بی آر رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افراد دونوں سے سیلز ٹیکس وصول کر رہا ہے، سیلز ٹیکس قانون کے مطابق رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افراد کو ایک جیسا درجہ نہیں دیا جا سکتا،قانون کے تحت غیررجسٹرد افراد کو رجسٹرڈ کرنے کے بعد ہی سیلز ٹیکس وصولی ہو سکتی ہے،ایف بی آر گزشتہ 9 برسوں سے کاروباری افراد کو قانون کی غلط تشریح کے تحت ہراساں کر رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں