پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی پیشی پر احاطہ عدالت میدان جنگ میں تبدیل

سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتے داروں نے ایک دوسرے کی لاتوں، گھونسوں اورتھپڑوں سے تواضع ، پولیس اہلکاروں نے دونوں پارٹیوں کو حراست میں لے لیا

بدھ 24 اپریل 2019 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی پیشی پر احاطہ عدالت میدان جنگ میں تبدیل، سیشن کورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے رشتے داروں نے ایک دوسرے کی لاتوں، گھونسوں اورتھپڑوں سے تواضع کی، پسند کی شادی کرنے والی شازیہ نامی لاہور کی رہائشی اپنے خاوند حسن کے حق میں بیان دینے کے لئے لاہور کی سیشن عدالت پہنچی، عدالتی احاطے میں پہلے سے موجود شازیہ کے رشتہ داروں نے اس کے سرالیوں پردھاوا بول دیا، جس سے لڑکی اور لڑکے کے رشتہ داروں نے ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اورمکوں کا آزادنہ استعمال کیا، لڑکی کے رشتے داروں کے تشدد سے لڑکے کا والد جاوید بے ہوش ہو کر گر پڑا، دونوں فریقوں کی لڑائی مار کٹائی سے احاطہ عدالت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا،موقع پر موجود سائل اور وکلاء تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے، اطلاع ملنے پرعدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے دونوں پارٹیوں کو اپنی حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں