لاہور پریس کلب کی پبلک نیوز کی جانب سے کارکنان کو چارماہ سے تنخواہیں ادانہ کرنے اور زبردستی بے روزگارکرنے کی مذمت

بدھ 24 اپریل 2019 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدرذوالفقارعلی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے پبلک نیوز کی جانب سے کارکنان کو چارماہ سے تنخواہیں ادانہ کرنے اور زبردستی کارکنان کی چھانٹیاں کرکے انھیں بے روزگارکرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوںنے اپنے مذمتی بیان میں کہاہے کہ میڈیا انڈسٹری اس وقت شدید بحران کا شکارہے، صحافیوںاور میڈیاورکرزکو ان کے اداروںمیں حکومت کی جانب سے کوئی جاب سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث میڈیا مالکان کی بدمعاشی بڑھتی چلی جارہی ہے اور اداروںمیں منافع کے باوجود وہ ورکرزکو بے روزگار کررہے ہیں جو سراسرظلم اور ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ شعبہ صحافت سے وابستہ افراد موجودہ میڈیابحران کے باعث شدید ذہنی تنائو کا شکار ہیں، ان کی روزمرہ کی زندگی تباہ ہوکر رہ گئی ہے اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ملک میں شدید ابتری پیداہوجائے گی۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پبلک نیوزاور دیگراداروںمیں ورکرزکی رکی ہوئی تنخواہیں فی الفورادا کریں اور جن ورکرزکو نوکریوںسے برخاست کیاگیاہے انھیں دوبارہ نوکریوں پر بحال کرایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں