وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ، کیمیکل اور بناسپتی گھی سے جعلی دودھ تیار کرنیوالی 2 فیکٹریاں سیل

دودھ میں ملاوٹ کے مکمل خاتمے کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں جامع کام کر رہے ہیں‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدھ 24 اپریل 2019 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموںنے ساہیوال اور اوکاڑہ کے نواحی دیہاتوں میں جعلی دودھ تیار کرنے والی 2 فیکٹریاں پکڑلیں۔پاؤڈر، کیمیکل اور بناسپتی گھی سے دودھ بنانے والی جعلی دودھ فیکٹریاں سیل کرتے ہوئی1000 لیٹر سے زائد تیار جعلی دودھ، 20 ہزار لیٹر کیمیکل 600 کلو بناسپتی گھی اوربھاری مقدار میں خام مال برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کی دور دراز گاؤں میں بھی چھپنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں ٹیموں نے دیہات میں بھی ملاوٹ مافیا کو دبوچ لیاہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال اور اوکاڑہ کے نواحی دیہاتوں میں پاؤڈر، کیمیکل اور بناسپتی گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والی 2 فیکٹریاںسیل کر دی گئی ہیں۔

ڈیری سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران1000 لیٹر سے زائد تیار جعلی دودھ، 20 ہزار لیٹر کیمیکل،600 کلو بناسپتی گھی،مکسنگ مشینیں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کر کے ضبط کر لیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی دودھ تیار کر کے ملک کولیکشن سنٹر کے ذریعے مختلف شہروں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔ برآمد شدہ ذیادہ ترجعلی دودھ لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔

ملاوٹی دودھ معدے کی بیماریوں کے علاوہ متعدد موذی امراض کا بھی باعث بنتا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ میں ملاوٹ کے مکمل خاتمے کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں جامع کام کر رہے ہیں۔جعلی دودھ مافیا کا خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میںصوبہ بھر میں کامیاب آپریشن کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق پاسچرائزیشن پالیسی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔پنجاب بھر میںملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کر کے ہی معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں